نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

1,076

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی اور سرحدی صورتحال پر غور کیا گیا۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، نگران وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کےمطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام نے بریفنگ دی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور دیگر اقدامات سے آگاہ کیا جب کہ اس دوران ملک کی اندرونی اور سرحدی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی اور اس حوالے سے درکار قانونی اور انتظامی اقدامات سےمتعلق بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے کمیٹی کو گزشتہ روز امریکی نائب صدر سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کےمطابق قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ذمہ داریوں کو پورا کررہا ہے اور مشترکہ مفادات اور اہداف کے حصول کے لیے عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جب کہ ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.