آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، نواز شریف

3,053

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں، آئین توڑنے والے کو خوش آمدید اور اندھیرے دور کرنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث نے جو باتیں کیں وہ درست ہیں ان سے متفق ہوں، کرپشن نہ کرنے والا 100 پیشیاں بھگت رہاہے تاہم میں پیشیوں سےجھک جاؤں گا یہ سمجھنا بھول ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب کی نوازشریف، بیٹوں، بیٹی اورداماد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست
نواز شریف نے کہا کہ اتنی پیشیوں کی کیا ضرورت ہے فیصلہ ہی سنادیں، ہم اپنی صفائی میں سب کچھ لائے لیکن نیب اپنا الزام ہی ثابت نہیں کرسکا۔ صحافی کے سوال پر آپ کی اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل کی باتیں ہورہی ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ کا حکم نامہ لہراتے ہوئےجواب دیا کہ یہ ڈیل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.