نااہلی، عمرقید اور جلاوطنی؛ نواز شریف کے لیے یہ نیا نہیں، مریم نواز

14

لندن: مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلاوطنی بھگت چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مسلم لیگ(ن)کے شیرو یاد رکھنا! فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں! آپ کے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔‘‘

 

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخرکرنے کے لئے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.