نیب نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا

35

راولپنڈی (آن لائن ) نیب نے احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کی سربراہی محبوب عالم کر رہے تھے جنہوں نے راولپنڈی کے علاقے بھاوڑہ بازار سے گرفتار کیا گیاہے ، ن لیگی قیادت کی جانب سے کہا گیاتھا کہ کیپٹن صفد ر کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے لیکن نیب نے راولپنڈی پویس کی مدد سے انہیں بھاوڑہ بازار سے حراست میں لے لیا جہاں سے انہیں سیدھ نیب کے دفتر منتقل کیا جائے اور کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا ۔

نیب کی جانب سے جس وقت کیپٹن صفدر کو حراست میں لیا گیا تو اس دوران ن لیگ کے کارکنا ن شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور اپنے لیڈر کی گرفتار پر رنج اور دکھ کا اظہار کیا ۔تاہم دوسری جانب نوازشریف اور مریم نواز نے بھی وطن واپسی کا اعلان کر دیا گیاہے اور شہبازشریف نے اس سلسلے میں نوازشریف کے ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے حکمت عمل بھی طے کر لی ہے اور کارکنان کو ایئرپورٹ جانے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.