سبی میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری خوف و ہراس کا شکارسبی میں 4.5 شدت کا زلزلہ، شہری خوف و ہراس کا شکار

14

سبی:  سبی میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز سبی سے 35 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.