نواز شریف اور مریم نواز کی جیل منتقلی، نیب کو ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا

16

اسلام آباد: نیب لاہور کو نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا۔ نواز شریفاور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا ہے جب کہ نیب نے انہیں لاہور سے ہی اڈیالہجیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز نیب لاہور کے ڈائریکٹر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا جس میں نوازشریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے خط کا چیئرمین نیب نے مثبت جواب دیا ہے اور نواز شریف ، مریم نواز کی لاہور ائیر پورٹ سے اسلام آباد منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جب کہ ای سی ایل قوانین کے تحت بیرون ملک موجود سزا یافتہ افراد کی وطن واپسی پر انہیں فوری گرفتار کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.