وزیراعظم یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، خواجہ آصف

4

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز یوٹرن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے جب کہ انہیں بیان واپس لینے میں بھی زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جو حکمران حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.