سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

5

لاہور:  سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر 19نومبر کو سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز، راناثناءاللہ، دانیال عزیز اور پرویز رشید سمیت 139 نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر 6 اکتوبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.