وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے: بلاول بھٹو

15

کوٹری:  بلاول بھٹو کا کہنا ہے وفاقی حکومت میرٹ پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، وفاقی حکومت ہمارے خلاف سازشیں کر رہی ہے، حکومت سوچ رہی ہے 18 ویں ترمیم ختم کر کے انہیں فائدہ ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کی خدمت کا نتیجہ ہم آج بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کو حکومت صرف دھاندلی کی وجہ سے ملی، وہ ہم سے شفاف اور آزادانہ الیکشن نہیں جیت سکتے، وہ کام اور خدمت میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کرکٹ میں امپائر کی انگلی، سیاست میں عوام کی مرضی چلتی ہے، سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، یہاں کے عوام سے سوتیلہ سلوک کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.