اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی

17

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قانون و انصاف، اطلاعات اور امور کشمیر کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی۔

 

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں اور وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

حکومت شہباز شریف کو کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے قانونی راستے کی تلاش میں ہے جب کہ فواد چوہدری متعدد بار شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.