بلاول بھٹو کی نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

15

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ بھی پارٹی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کریں گے۔

واضح رہےکہ بلاول بھٹو کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت طلب کی گئی تھی اور اجازت ملنے کی صورت میں قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے نام بلاول کے ساتھ ملاقاتیوں میں شامل تھے تاہم بعد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید دو رہنماؤں کو ملاقاتیوں میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.