پولیس فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گرد گرفتار

20

مانسہرہ: سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گرد اور ان کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران مانسہرہ سے 2 دہشت گرد اوران کے 3 ساتھی گرفتار کرلیے ہیں۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق گرفتار دہشت گرد ہزارہ میں تخریبی کارروائیوں سمیت پولیس اور فوجی قافلوں پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ گرفتار دہشت گرد پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امام بارگاہ پرحملے میں ملوث تھے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.