نئی تھری ڈی فلم ’ٹرانسفارمرزدی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری

68

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ’ٹرانسفارمرز فائیو‘ ’ ٹرانسفارمز دی لاسٹ نائٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کے نامور ہدایت کار مائیکل بے کی سائنس فکشن، ایکشن، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرز سیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈ کارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت 23جون کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.