صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم ‘ سب کو بھا گئی

75

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ سب کو بھا گئی ۔فلم نے اپنی ریلیز کے تیرہویں دن 2 اعشاریہ 21 کروڑکا بزنس کیا اور مجموعی طور پر اب تک 43 اعشاریہ 98کروڑکا بزنس کر چکی ہے ۔

فلم میں صبا قمر اور ساتھی اداکار عرفان خان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔

سکت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر نےبھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار اداکیا ہے۔

دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جواپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ـ’ہندی میڈیم‘ شائقین کو کافی حد تک متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسکے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.