‘ریس 3’ کی کاسٹ میں سلمان خان کے ساتھ انیل کپور بھی شامل

22

بالی وڈ فلم ‘ریس’ کے تیسرے سیکوئل ‘ریس 3’ کی کاسٹ مکمل ہوچکی ہے، جس میں اب انیل کپور بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ‘ریس 3’ میں سلمان خان سمیت جیکولین فرنینڈز ، بابی دیول، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اور انیل کپور جلوہ گر ہوں گے۔

انیل کپور وہ واحد اداکار ہیں جو فلم ‘ریس’کے تینوں سیکوئل کا حصہ ہیں، فلم میں ان کاایک مزاحیہ جاسوسی کردار ہے جسے مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل انیل کپور سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں بیوی نمبر 1، سلام عشق اور یووراج  شامل ہیں۔

فلم ‘ریس’ اور ‘ریس 2’ کی ہدایات عباس مستان نے دی تھیں جب کہ ‘ریس 3’ کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔

Yayy all the best @remodsouza and the entire team🙌🏽this is huge and your going to kill it !! Goodluck and god bless 🔥🔥👏🏼🙌🏽

فلم ‘ریس 3’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے، جو آئندہ برس 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.