دانش تیمور اورعائزہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

23

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار دانش تیموراوران کی اہلیہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘کے ذریعے پاکستانی سینما اورلوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار دانش تیمور اور ٹی وی انڈسٹری پر اپنی خوبصورتی اوراداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دانش تیمور نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی۔ انہوں نے خدا کا شکر کرتے ہوئے لکھا’’ہم ایک خوبصورت اور پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا‘‘۔

واضح رہے کہ دانش تیموراورعائزہ خان اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ایک بیٹی حورین بھی ہے جس کی تصاویردانش اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

اداکار دانش تیمور فلموں کے علاوہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.