کنگنا کا دپیکا کی حمایت سے انکار

10

ان دنوں بولی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی فلم ’پدماوتی‘ کے حوالے سے کافی معروف اور تنازع کا شکار ہیں۔

وہ فلم ’پدماوتی‘ میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جبکہ فلم کی ریلیز روکنے کے لیے ہندوستان انتہا پسند تنظیموں نے سینما گھر جلانے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ دپیکا پڈوکون کو قتل کرنے اور ان کی ناک کاٹنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

جس کے بعد اداکارہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

فلم ساز نے دپیکا پڈوکون کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے بھارتی کی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی جس پر بولی وڈ کی کئی اداکاراؤں نے دستخط کیے۔

ان میں جیا بچن، شبانا عاظمی، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے نام شامل ہیں جبکہ کنگنا رناوٹ نے دپیکا کو سپورٹ کرنے سے انکار کردیا۔

کنگنا کے اس درخواست پر دستخط نہ کرنے کی ایک وجہ تو یہی رہی کے وہ اور دپیکا ایک دوسرے کی قریبی دوست نہیں ہیں جبکہ ان کے انکار کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کنگنا کے ہریتھک روشن کے ساتھ ہوئے جھگڑے پر دپیکا پڈوکون سمیت بولی وڈ میں سے کسی نے بھی ان کا ساتھ نہیں دیا تھا۔

حیران کن طور پر صرف کنگنا نے ہی نہیں بلکہ کرینہ کپور خان نے بھی اس فلم اور دپیکا پڈوکون کے سپورٹ پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

کرینہ کپور حال ہی میں ایک ایونٹ پر موجود تھیں، جہاں ان سے فلم ’پدماوتی‘ کے خلاف جاری مظاہروں اور دپیکا کو ملنے والی دھمکی کے حوالے سے پوچھا گیا۔

اس پر کرینہ نے نہ تو اس سوال کا جواب دیا بلکہ وہ وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ میں شاہد کپور بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، کرینہ اور شاہد ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ تھے جبکہ ان کی جوڑی کو بھی خوب سراہا گیا۔

تاہم ان کے بریک اپ کے بعد یہ دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے اور ہوسکتا ہے کہ کرینہ کپور نے شاہد کپور کی وجہ سے فلم ’پدماوتی‘ کو سپورٹ کرنے سے گریز کیا ہو۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ اور کرینہ کپور کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو ہمیشہ خواتین کی حفاظت اور حقوق پر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں تاہم ان دونوں نے ہی دپیکا کو ملنے والی دھمکیوں پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.