آسٹریلیا میں آکٹا ایوارڈز کا میلہ عامر خان کی ‘دنگل’ نے لوٹ لیا

4

سڈنی آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلیویژن آرٹ ایوارڈز (آکٹا) میں ایشیاء کی بہترین فلم کا ایوارڈ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کے نام رہا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقد ہونے والے آکٹا ایوارڈز میں ہالی وڈ کے نامور ستاروں سمیت بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔

آکٹا ایوارڈز میں ایشیاء کی 9 بہترین فلموں کی کیٹیگری میں فلم ’دنگل‘، ’پنک‘، مراٹھی فلم ’کسو:ٹرٹل‘ اور دیگر شامل تھیں لیکن ان میں سے ایشیاء کی بہترین فلم ‘دنگل’ قرار پائی۔

آکٹا کے جیوری چیئرمین آسکر ایوارڈ جیتنے والے رسل کرو تھے، جبکہ ان کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور انوپم کھیر بھی شامل تھے۔

شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین جیوری رسل کرو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی فلم ‘دنگل’ کو ایشیاء کی بہترین فلم قرار دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

DANGAL wins Best Asian Film at AACTA. Congratulations Team Dangal. With Russel Crowe Chairman of the jury. It was a unanimous decision 👏👏

دوسری جانب رسل کرو نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں انوپم کھیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے فلم ‘دنگل’ کو ایوارڈ دینے کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ‘دنگل’ ایک خوبصورت اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والی فلم ہے۔

A huge task being the Grand Jury President for the inaugural @AACTA Asian film award. 9 amazing nominees. Such an honour to be on the stage tonight announcing the Indian film as the winner . A beautiful & empowering film, see it !!

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Thank you @AACTA for your love, warmth and hospitality. It was wonderful to meet and interact with so many greats from the global film family. Thank you @russellcrowe,@TwoPaddocks, Paul Hogan and Phillip Noyce.🙏🙏

عامر خان کی فلم ‘دنگل’ بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک ریسلر  مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو اس لیے پہلوانی سکھائی تاکہ وہ ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل لاسکیں۔

اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان، زائرہ وسیم اور فاطمہ ثنا شیخ شامل تھے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.