2018 کی وہ فلمیں جن کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے

30

ممبئی: 2017 کا اختتام کئی سپر اسٹارز کی ناکامیوں اور کئی اسٹارز کی کامیابیوں کے ساتھ ہوا تاہم بالی ووڈ ستارے نئے سال میں اپنی نئی فلموں سے امید لگائے ہوئے ہیں۔

2018 میں بالی ووڈ کے تمام ہی بڑے اسٹارز شاہ رخ خان، اکشے کمار، امیتابھ بچن، سلمان خان اور عامرخان دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں لیکن کچھ فلمیں ایسی ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے ناظرین بہت بے تاب ہوں گے۔

کالاکاندی:

اداکارسیف علی خان کی فلم ’کالاکاندی‘ اس لیے بھی خبروں میں ہے کیونکہ فلم میں سیف علی خان سے قبل پاکستانی اداکارفواد خان کو مرکزی کردارکے لیے کاسٹ کیا گیا تھا تاہم ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی کے باعث انہیں فلم سے نکال دیا گیا۔ فلم رواں ماہ 12 جنوری کو ریلیز کی جائےگی۔

پیڈ مین:

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمارکی فلم’پیڈمین‘کا انتظار شائقین بے صبری سے کررہے ہیں۔ ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘کے بعد ایک اور سماجی موضوع پر بننے والی فلم ’پیڈمین‘ کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔’پیڈمین‘رواں ماہ 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

پری:

2017 میں اپنی فلموں کے بجائے ویرات کوہلی سے شادی کرنے کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’پری‘9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

ہچکی:

بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی طویل عرصے بعد فلم ’ہچکی‘کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہی ہیں۔ اچھوتے موضوع پربننے والی فلم’ہچکی‘کا ٹریلر شائقین کو بے حد پسند آیا ہے۔ فلم 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

2.0:

اکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس فکشن فلم ’2.0‘کا انتظار شائقین 2017 کی ابتدا سے کررہے ہیں۔ ان کا انتظار رواں سال 27 اپریل کوفلم کی ریلیز کے ساتھ ختم ہوگا۔

ویرے دی ویڈنگ:

اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کا انتظار بھی شائقین بے صبری سے کررہے ہیں۔ تیمور علی خان کی پیدائش کے باعث فلم کی شوٹنگ موخر کردی گئی تھی کیونکہ کرینہ وزن بڑھ جانے کے باعث شوٹنگ نہیں کرسکتی تھیں تاہم کرینہ نے سرتوڑ کوشش کے بعد وزن کم کیا ہےاور شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم 18 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

ریس3:

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد فلم ’ریس3‘ کے ذریعے شائقین کو ایک بار پھر مسحور کرنے آرہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم اہم کردار میں نظر آئیں گے، یہ فلم 15 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

پھنے خان:

ایشوریا رائے اور انیل کپورکی فلم’پھنے خان‘کا انتظاربھی گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔ یہ فلم سلمان خان کی ’ریس3‘ کو ٹکر دینے کی تیاریوں میں ہے کیونکہ اس کی ریلیز کی تاریخ بھی 15 جون ہی ہے۔

ٹھگ آف ہندوستان:

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کیرئیر میں پہلی بار فلم’ٹھگ آف ہندوستان‘میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ فلم میں عامر خان ایک ٹھگ کے روپ میں نظر آئیں گے۔ جب کہ فلم کے لیے اپنایا گیا ان کا روپ بھی لوگوں میں بے حد مقبول ہوچکا ہے۔ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

زیرو:

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی فلم ’زیرو‘کے انتظار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی۔ فلم سال کے آخر میں 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

پدماوتی:

اداکارہ دپیکا پڈوکون، شاہد کپوراوررنویرسنگھ کی فلم’پدماوتی‘2017 کی سب سے متنازع فلم ثابت ہوئی۔ ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کی نمائش موخر کردی اور ابھی تک حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ فلم کب ریلیز کی جائے گی۔ تاہم رواں سال مارچ میں فلم ریلیز کیےجانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بھارتی سنسر بورڈ نے فلم کا نام ’پدماوتی‘سے تبدیل کرکے’پدماوت‘کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ہی فل  کو نمائش کی اجازت دی جائے گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.