’بھارت‘ سلمان خان کے کیریئر کی مہنگی ترین فلم بن گئی

27

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ ان کے کیریئر کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم بن گئی ہے۔

’بھارت‘ ہدایت کار علی عباس ظفر اور دبنگ خان کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے جب کہ اس سے پہلے ان کی دو فلمیں ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ بھارتی باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوچکی ہیں۔

ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور فلم کی شوٹنگ رواں برس اپریل میں شروع کی جائے گی۔

اس فلم میں سلمان خان 17 سال سے 70 سال تک کے شخص کے کردار میں نظر آئیں گے جس کے لیے ان کے 5 روپ بدلے جائیں گے۔

فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے میک اپ آرٹس بھی شاہ رخ خان کے فراہم کردہ ہیں جو فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ کے میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ ان کے کیریئر کی میگا بجٹ فلم بن گئی ہے جس پر 200 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی جب کہ فلم کے وی ایف ایکس ایفیکٹس اور گرافکس پر بھی کافی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.