پریانکا چوپڑا نے محبت کا اعتراف کر لیا

23

ممبئی:  بالی ووڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اگرچہ گزشتہ 2 سال سے کسی بالی ووڈ فلم میں نظر نہیں آئیں تاہم پھر بھی وہ شہ سرخیوں کا حصہ رہیں۔ ہر لڑکی اور اداکارہ کی طرح پریانکا چوپڑا کی محبت اور ان کی شادی سے متعلق بھی ہمیشہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ہیں مگر گزشتہ 2 سال سے ان میں اضافہ دیکھا گیا تاہم اب انہوں نے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ماضی میں کسی سے شدید ترین محبت کی تاہم اب وہ گزشتہ ایک سال سے اکیلی ہیں اور اب ان کا تعلق کسی کے ساتھ نہیں۔ پگی چوپس نے ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہوں نے امریکا میں رہائش کے دوران کسی سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کے کسی کے ساتھ شدید رومانوی تعلقات رہے ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے خواتین کی انگلیوں کو انگوٹھی سے خالی ہونے کو عورت کے غیر شادی شدہ اور غیر منگنی شدہ ہونے کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خالی انگلیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ تاحال سنگل ہیں

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.