ٹی وی اور فلم پر نئے انداز سے آؤں گی جو چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا، عائشہ عمر

24

 لاہور: اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آؤں گی جومیرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔

’’عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ٹی وی سے بڑی اسکرین تک جانے کاسفربہت اچھا رہا اوراب آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں پرکچھ نئے انداز سے آؤں گی جومیرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ہوگا۔

عائشہ عمر نے کہا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی  لیکن اس کامیابی کوپانے کیلیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتی ہوںکہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ یہ انھی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلیے خوب محنت کرتے ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.