اداکارہ حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا،شدید تنقید کا سامنا

31

لاہور:پاکستان کی فلمسٹار حمائمہ ملک کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شان شاہد کی فلم ارتھ ٹو میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ حمائمہملک نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی سیلفیاں شیئر کی جن کو دیکھتے ہیں مداحوں نے اپنی توپوں کا رخ اداکارہ کیجانب کردیا اور حمائمہ ملک کی تصاویر کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کمنٹس میں اپنے غصے کا اظہار کیا۔

حمائمہ ملک نے کچھ مداحوں کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کیا تو سید عزیر سلیم نامی صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے کمنٹس کو ڈیلیٹ کرنا بند کرو،آپ جتنی دفعہ ایسا کروں گی میں اس سے بھی زیادہ مضبوط ہوکر واپس آﺅں گا !یاد رکھنا!۔

خیال رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ بھی کام کیا ہے جبکہ متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.