دپیکا پڈوکون کے پسندیدہ شخص بھارتی نہیں، اداکارہ نے بتادیا

32

بولی وڈ کی رانی دپیکا پڈوکون ان دنوں اپنے ریلیز ہونے والی متنازع فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کی وجہ سے آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس وجہ سے ان کی ہر ادا ایک خبر بن رہی ہے۔

متنازع فلم کی نمائش اور پھر اس کی کامیابی کے مزے لوٹنے والی دپیکا پڈوکون کے حوالے سے اہم خبر یہ ہے وہ ایک بار پھر فیشن میگزین ’ووگ‘ انڈیا کے رواں ماہ کے پرچے کے سرورق کی زینت بنی ہیں۔

اگرچہ دپیکا پڈوکون نے ’ووگ انڈیا‘ فروری کے سرورق کی تصویر گزشتہ ماہ 30 جنوری کو ہی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، تاہم اب میگزین کا شمارہ مارکیٹ میں آچکا ہے، اور میگزین نے اداکارہ کی ایک مختصر ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے۔

’ووگ‘ میں شائع ہونے والی دپیکا پڈوکون کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جب کہ ان کی جانب سے ویڈیو میں اپنے پسندیدہ افراد، پسندیدہ فلموں اور دیگر من پسند کاموں کے راز عیاں کیے جانے کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی ہے۔

ووگ انڈیا کی جانب سے 5 فروری کو ریلیز کی گئی ویڈیو میں دپیکا پڈوکون نے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اپنے پسندیدہ 4 افراد کا بھی انکشاف کیا۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں ایک ہی فلم دوبارہ دیکھنے کا موقع ملے یا ان سے وہی فلم دوبارہ دیکھنے کے لیے کہا جائے تو وہ کس فلم کا انتخاب کریں گی؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حیران کن طور پر دپیکا پڈوکون نے کسی بولی وڈ فلم کے بجائے ہولی وڈ کی ماضی کی فلموں کا انتخاب کیا۔

ڈمپل گرل نے بتایا کہ اگر انہیں ایسا موقع ملا تو وہ یا تو ’میری پوپنز‘ یا پھر ’دی ساؤنڈ آف میوزک‘ نامی فلم دوبارہ دیکھیں گی۔

یہ دونوں فلمیں 1960 کی دہائی میں ریلیز ہوئی تھیں، ’میری پوپنز 1964 جب کہ دی ساؤنڈ آف میوزک‘ 1965 میں ریلیز ہوئی۔

دونوں ہی فلمیں میوزیکل رومانٹک موویز ہیں۔

اسی طرح انہوں نے پسندیدہ کھانے سمیت دیگر من پسند چیزوں کے بارے میں بھی بتایا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کتاب پڑھنے کے لیے کہا جائے گا تو وہ پہلے تو اس کتاب کو اپنے بیڈ روم میں جاکر پڑھنے کی کوشش کریں گی، تاہم موقع ملنے پر وہ اس کتاب کو ساحل سمندر جاکر پڑھنے کو ترجیح دیں گی۔

اسی طرح دپیکا پڈوکون سے جب سوال کیا کہ وہ رات کے کھانے پر کن 4 خوشنصیب افراد کو مدعو کریں گی؟ تو انہوں نے روایتی انداز میں سوچنے کے بعد ان چار افراد کے نام بتائے۔

حیران کن طور پر دپیکا پڈوکون کے 4 پسندیدہ ترین افراد میں ایک بھی بھارتی شخص نہیں ہے، یہاں تک کہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور جیسے ان کے ماضی کے دوست بھی ان کے پسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ اگر انہیں رات کے کھانے پر 4 افراد کو مدعو کرنے کا موقع ملا تو وہ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار 36 سالہ راجر فیڈرر، سابق امریکی صدر براک اوباما، امریکی ٹینس اسٹار سیرینیا ولیمز اور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو مدعو کریں گی۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی 2014 میں نئی دہلی میں ٹینس کورٹ میں کھیلی گئی ٹینس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

—فوٹو: لائٹ ہاؤس انسائٹ
—فوٹو: لائٹ ہاؤس انسائٹ

ان دونوں کی ان تصاویر اور ویڈیوز کے بعد یہ چہ مگوئیاں بھی کی گئیں کہ دونوں میں تعلقات قائم ہوئے ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

2014 میں راجر فیڈر بھارت میں ہونے والی ٹینس لیگ میں شرکت کے لیے آئے تھے، جس دوران ان سے دپیکا پڈوکون نے ملاقات کی، اور بعد ازاں انہوں نے کورٹ میں ٹینس میچ بھی کھیلی۔

جس میں راجر فیڈرر اداکارہ کو ٹینس کھیلنے سے متعلق گائیڈ کرتے رہے۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.