اسپتال بنانے کیلیے زمین دی جائے، میرا کی مریم نواز سے اپیل

5

کراچی: فلم اسٹار میرا نے کہا کہ خواہش کے باوجود اسپتال تعمیر نہیں کروا سکی اس لیے مریم نواز سے اپیل کرتی ہوں کہ اسپتال بنانے کے لیے زمین فراہم کی جائے۔

میرا نے پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے توسط سے ذہنی معذور بچوں کے علاج اور دیکھ بھال کے مرکز دارالسکون کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر اداکارہ میرا پیدائشی طور پر ذہنی امراض کے شکار بچوں میں گھل مل گئیں اور ادارے کی انتظامیہ سے بچوں کا فرداً فرداً احوال پوچھا۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں میرا کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل انھوں نے ایک اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے پیچھے دکھی لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ تھا اور انھوں نے پنجاب حکومت سے اسپتال کی تعمیر کے لیے زمین دینے کی اپیل کی تھی مگر اب تک انھیں زمین مہیا نہیں کی جا سکی، وہ مریم نواز سے اپیل کرتی ہیں کہ انھیں زمین فراہم کی جائے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.