شاہ رخ خان کی دلیپ کمار سے ملاقات، خیریت دریافت کی

21

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر معروف لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔ شاہ رخ دلیپ کمار کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں وہیں لیجنڈ اداکار نے بھی بالی وڈ بادشاہ کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا رکھا ہے اور ہر بار ہی شاہ رخ سے ملاقات کر کے ان کی طبیعت خوشگوار ہو جاتی ہے۔

دلیپ کمار ان دنوں علالت کے باعث گھر تک محدود ہیں اور گذشتہ روز بالی وڈ کنگ نے ان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔

اس موقع پر لی گئی دونوں کی ایک تصویر دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں دلیپ کمار کافی کمزور بھی نظر آ رہے ہیں۔

Saab is doing well. -FF ( FF signature means the tweet was posted by @faisalMouthshut on behalf of Dilip Kumar)

ایک دوسری ٹوئیٹ میں اس بات کی وضاحت کر دی گئی کہ یہ تصویر دلیپ کمار کی جانب سے فیصل فاروقی نے شیئر کی ہے اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ ‘صاحب کی طبیعت اب بہتر ہے’۔

یاد رہے کہ 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ برس اگست میں بھی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر کچھ دن اسپتال میں داخل رہے تھے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.