سنی لیون کا بیٹی کے تحفظ کیلئے جان دینے کا عہد

10

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی بیٹی نشا کور ویبر کے نام آبدیدہ انداز میں ایک پیغام مداحوں کیساتھ شیئر کیا جس میں انہوں نے بیٹی کی خاطر جان دینے کا بھی عہد کیا ہے۔

 سنی لیون نے انسٹا گرام پر اپنی بیٹی نشا کور ویبر کی اپنے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی کو آغوش میں لئے بیٹھی ہیں جبکہ انہوں نے بیٹی کے نام آبدیدہ انداز میں اپنے پیغام میں کہا میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنے پورے دل سے، روح سے اور جسم سے آپکی ہر طرح سے حفاظت کرونگی اور دنیا میں موجود برے لوگوں سے بھی محفوظ رکھنے کی کوشش کرونگی چاہے اس کیلئے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے۔

سنی لیون نے اپنے پیغام میں مزید کہا دنیا میں موجود تمام ہی بچوں کو ہمیشہ بْرے لوگوں کے شر سے تحفظ کا احساس دلانا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی کو بے حرمتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے نے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بالی وڈ سپر اسٹار کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عامر خان، شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور سنجے دت نے آصفہ کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ننھی آصفہ کی تصویر

پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آصفہ کی طرح اور کتنے بچے مذہب اور سیاست کے نام پر قربان کیے جائیں گے؟ مزید لکھا کہ ہمارے جاگنے سے پہلے اور کتنے بچوں کو اس قسم کے ناقابل یقین جرائم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت شرمندہ ہوں اور یہ وقت سخت ایکشن لینے کا ہے اور ہم آصفہ اور انسانیت کے مقروض ہیں۔

بالی وڈ سپر اسٹار سجنے دت نے کہا کہ بطور معاشرہ ہم ناکام ہو چکے ہیں اور 8 سالہ بچی کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر بطور ایک والد میں غصے سے بھرا ہوا ہوں۔
سنجے دت نے کہا کہ میری ہمدردیاں آصفہ کے خاندان کے ساتھ ہیں اور میں یہ قبول کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہوں کہ واقعی ہم نے یہ سب ہونے کی اجازت دی لیکن اب انصاف ہونا چاہیے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل پر میرا دل رو رہا ہے اور یہ واقعہ انسانیت کی توہین ہے۔

بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آصفہ کی بے حرمتی اور قتل پر انصاف میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.