کشمیری بچی سے زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن ’بزدل ‘ قرار

6

بھارتی اداکار پرکاش راج نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ سے زیادتی کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بزدل قرار دے دیا۔

پرکاش راج بالی وڈ سمیت جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار اداکار ہیں جنہیں جاندار اداکاری کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

پرکاش راج متعدد بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آئینہ دکھا چکے ہیں۔

لیکن اب انہوں نے 8 سالہ کشمیر بچی آصفہ سے اجتماعی زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی خاتون صحافی برکھا دت کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ بچن کو ’بزدل‘ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.