ایشوریا رائے کی بیٹی کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت

50

پیرس: بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن ایک بار پھر بیٹی ارادھیا کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہیں۔

فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں ایشوریا رائے بھارت لورئیول میک اپ برانڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

گزشتہ برس بھی ایشوریا رائے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ فلم فیسٹیول میں شرکت کی، اس بار ریڈ کارپٹ میں جلوہ گر ہونے کے لیے ایشوریا بیٹی کے ساتھ آئیں اور چلتے چلتے اپنی شہزادی کو بھی گھمایا۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ مخلتف انداز سے تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.