انوشکا کوماؤں کے عالمی دن کی مبارکباد دینے میں تاخیربھاری پڑگئی

31

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو سوشل میڈیا پر ماؤں کے عالمی کے موقع پراپنے مداحوں کو ایک دن کی تاخیر سے مبارک باد دینا بھاری پڑگیا۔

دنیا کے بیشترملکوں میں مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کا دن منایا جاتا ہے، اس دن کی مناسبت سے عوامی شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مبارک باد دیتے ہیں لیکن انوشکا شرما کو مبارک باد دینا بھاری پڑگیا اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پرانوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ انسٹاگرام پران کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک تصویر بنی ہے۔ یہ تصویر ان کی بچپن کی ہے جس میں ان کی والدہ انہیں گود میں اٹھائے ہوئے ہے، تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اس کی وجہ ان کی والدہ ہیں، یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فالوورزکو ایک دن کی تاخیرسے مبارک باد کی ہے۔

انوشکا کی جانب سے تصویر اور مبارک باد شیئر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ انہیں بتایا گیا کہ ماؤں کا عالمی دن 13 مئی تھا 14 مئی نہیں۔ دوسری جانب انوشکا کی حمایت میں بھی کئی لوگ میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انوشکا شرما بھارت میں نہیں اس لئے وقت کے فرق کی وجہ سے ایسا ہوا، جب کہ کچھ نے کہا کہ وہ کام میں مصروف تھیں اس وجہ سے تاخیرہوگئی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما ان دنوں شاہ رخ خان اورکترینہ کیف کے ہمراہ فلم ’’زیرو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.