کامیڈی فلم ” کرسٹوفر روبن ” کا ٹریلر ریلیز

5

لاہور : کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپورفلم”کرسٹوفرروبن”کا نیا ٹریلر آگیا،،فلم تین اگست کو ریلیز ہوگی۔ ہدایتکار مارک فوسٹر کی اس فلم کی کہانی مشہور برطانوی رائٹر اور “وِنی دی پُوہ” کے خالق اے اے ملن کی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

فلم میں کرسٹوفر اپنے بچپن کے دوست ونی دی پوہ کے ساتھ مل کر اپنی کہانی میں لاپتہ ہونے والے ننھے بچے کی تلاش شروع کرتا ہے۔

اینی میشن ایڈونچر فلم 3 اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.