عورت کی بدترین مثال قراردینے پر ریحام خان کا ریشم کو جواب

54

کراچی: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے خود کو اداکارہ ریشم کی جانب سے بدترین عورت کی مثال کہنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ زندگی میں ہر کوئی غلطی کرتا ہے، عمران خان سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں اگر میں بات کروں ریحام خان کی تو وہ عورت کی بدترین مثال اور جمائمہ گولڈ اسمتھ بہترین مثال ہیں۔

 

ریحام خان نے اداکارہ ریشم اورحمزہ علی عباسی  سمیت مخلف شخصیات کا ذکر اپنی کتاب میں کیاتھا جس کے حوالے سے اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے اور اپنی کتاب بیچنےکے لیے مجھ سمیت ان تمام لوگوں کے نام لیے جن کا کبھی کوئی اسکینڈل نہیں رہا تاکہ زیادہ لوگ ان کی کتاب پڑھیں۔

اداکارہ ریشم کے اس ویڈیو بیان پر ریحام خان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’دراصل میں نے ریشم سے متعلق کوئی بھی کہانی اپنی کتاب یا کسی بھی نوٹس میں کہیں لکھی ہی نہیں ہے۔‘‘

[youtube https://www.youtube.com/watch?v=wV_nR8lGV40?feature=oembed]

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.