اکشے کمار ’2.0‘ میں کس طرح ولن بنے؟

6

بولی وڈ اسٹار رجنی کانتھ کی آنے والی فلم ‘2.0’ (ٹو پوائنٹ زیرو) میں ولن کا کردار اکشے کمار نبھارہے ہیں جن کو دیکھ کر شاید ہی کوئی یہ اندازہ لگا پائے کہ یہ کون ہیں۔

اس سائنس فکشن فلم میں اکشے کمار ڈاکٹر رچرڈ نامی ایک سائنسدان کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک کوے کا روپ دھار لیتا ہے.

فلم کے حال ہی میں سامنے آئے ٹریلر میں بھی اکشے کمار کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا جو اس سے قبل انہوں نے کبھی ادا نہیں کیا، تاہم یہ بھی بات پیش کی گئی کہ فلم میں وہ ایسے ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جسے اسمارٹ فونز سے نفرت ہے۔

 

جبکہ اکشے کمار کا فلم میں کیا گیا لک سامنے آیا، ان کے مداح اور ساتھی یہی جاننا چاہتے تھے کہ وہ آخر اس کردار کے لیے تیار کیسے ہوئے۔

تاہم اب خود اکشے کمار نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ریلیز کردی۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اکشے کمار کو کس طرح اس مشکل کردار کے لیے تیار کیا گیا اور اس عمل میں ایک یا دو نہیں بلکہ کئی گھنٹے لگے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اکشے کمار میک اپ کی مدد سے اس روپ میں نظر آئے۔

 

ان کے دو منفرد کردار کو پیش کرنے کے لیے میک اپ آرٹس نے میک اپ کی مدد سے یہی دو روپ تیار کیے جس میں ایک خوفناک ولن اور ایک کوے جیسا کردار تھا۔

یاد رہے کہ فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران اپنے کردار کے حوالے سے اکشے کمار نے بتایا تھا کہ ’یہ کردار میرے لیے کافی چیلنجنگ تھا، مجھے کافی تکلیف اٹھانی پڑی لیکن شاید اس کی ضرورت تھی، مجھے روزانہ 4 گھنٹے میک اپ کی مدد سے تیار کیا گیا، بلکہ اس کو صاف کرنے کے لیے مزید ایک گھنٹہ لگا، میں نے اپنے پورے کیریئر میں اتنا میک اپ کبھی استعمال نہیں کیا تھا‘۔

یاد رہے کہ یہ بھارتی تامل فلم ’اینتھران‘ کا سیکوئل ہےجس کا ہندی ورژن ’روبوٹ‘ کے نام سے بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم ’2.0′ (ٹو پوائنٹ زیرو) کی پروڈکشن کا کام گزشتہ 3 سالوں سے جاری ہے۔

قریباً ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ’2 پوائنٹ 0‘ کو اب تک کی بھارت کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم کہا جا رہا ہے۔

 

فلم میں رجنی کانتھ اور اکشے کمار کے ساتھ ساتھ ایمی جیکسن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم رواں ماہ 21 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے ہیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.