دپیکا رنویر کی شادی: دلہن کے دوپٹے پر لکھا پیغام وائرل

5

روم : (ویب ڈیسک) بولی وڈ اسٹارز دپیکا اور رنویرسنگھ کی شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی تھی اور اس حوالے سے تقریبات کی خبریں میڈیا میں آرہی ہیں۔ انکی شادی کی تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ انکی شادی روایتی سندھ اسٹائل میں ہوئی ہے اور دونوں نے اس حوالے سے روایتی لباس بھی زیب تن کیے۔

بالی ووڈ کی نئی نویلی دلہن دپیکا پڈوکون نے دلہن کے روپ میں سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے، میڈیا پر دپیکا کے خوبصورت سرخ لہنگے، قیمتی انگوٹھی اورزیورات کے چرچے جاری ہیں تاہم دپیکا کے شادی کے دوپٹے پرلکھی سنہری عبارت نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔

دپیکا کے دوپٹے پر ایک خوبصورت پیغام ’سدا سوبھا گیاوتی بھوا‘ لکھا ہے جس کا اردومیں مطلب سدا سہاگن رہو یعنی (کسی کو ہمیشہ کے لیے شادی شدہ رہنے کی دعا دینا اوربری چیزوں سے دور رہنا ہوتا ہے)۔

دپیکا سے قبل اس طرح کا خوبصورت پیغام کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے لباس پر نہیں لکھا گیا تھا لہٰذا اس عبارت نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی۔دپیکا کا شادی کا لباس نامور بھارتی ڈیزائنرسبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے لہٰذا انہوں نے بالکل انوکھے اندازمیں دپیکا کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔

بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام لیک کومو کا انتخاب کیا، اس ویلا کے 70 کمرے ہیں جنہیں 17 نومبر تک بُک کیا گیا ہے۔ جہاں پر ایک کمرے کا کرایہ تقریبا 400 یورو ہے۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ تقریباً 6 برس قبل فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا بعد ازاں چار سال وقفے کے بعد دونوں ایک بار پھر پدمنی میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.