بھارتی کرکٹ بورڈ سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، نجم سیٹھی

59

پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے معاہدے پر انڈین کرکٹ بورڈ سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے۔

مذاکرات کے مزید2 راؤنڈ ہونگے، جس کےبعد آئی سی سی میں فیصلہ ہوجائےگا۔پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے رات گئے لاہورپہنچے۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ2 ملکی سیریز کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ہوا ہے۔

دوسرا اورتیسر ا راؤنڈ بھی ہوگا، مذاکرات ابھی ناکام یا ختم نہیں ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.