یوراج سنگھ نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں 25لاکھ جیت لیے

28

ممبئی :  بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ مشہور زمانہ کوئز شو ’کون بنے گا کروڑپتی‘ میں 25 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا۔ اس موقع پر میزبان امیتابھ بچن نے دونوں سے مختلف سوالات کئے جس میں کرکٹ کا صرف ایک سوال شامل تھا۔ پروگرام سے جیتی گئی انعامی رقم یوراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کو دی جائے گی۔ کوئز شو میں یوراج سنگھ کینسر کیخلاف جنگ اور والدہ شبنم کے تعاون کاتذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ انہوں نے کرکٹ کی جانب راغب کرنے پر والد یوگراج کی بھرپور محنت پر بھی روشنی ڈالی ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.