قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، احمد شہزاد کو ایک اور موقع مل گیا

10

 لاہور: پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، احمد شہزاد، عمر امین، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں، احمد شہزاد کو صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع دینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

عماد وسیم انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، صہیب مقصود بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں، دونوں کو بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل اظہر علی اور امام الحق واپس آجائیں گے جب کہ احمد شہزاد اور عمر امین نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.