اسپانسر شرٹ میں ملبوس شخص نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لیے

38

ڈونیڈن: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران مقامی شخص نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔ 

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران مقامی بلڈر کریگ ڈورٹی نے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔

میچ کے آغاز پر ہی اوپنرمارٹن گپٹل نے عامر کی گیند کو کراؤڈ کی جانب اچھالا، وہاں پر اسپانسر ادارے کی شرٹ میں ملبوس کریگ تیزی سے آگے بڑھے اور ایک ہاتھ سے گیند تھام کر 50  ہزار ڈالر جیت لیے، 34 سالہ بلڈر وقت سے پہلے ہی گراؤنڈ پہنچ گئے تھے تاکہ اسپانسر ٹی شرٹ خرید سکیں، انھوں نے انکشاف کیا کہ گذشتہ برس ان سے کیچ ڈراپ ہوگیا تھا اس لیے وہ دوستوں کے ساتھ اس بار زیادہ پریکٹس کرکے آئے تھے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.