کیا حسن علی، شاداب خان اور محمد نواز کے بعد اگلا نام ابتسام شیخ کا ہوگا؟

43

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں متاثر کن کارکردگی دکھانے والے 19 سالہ لیگ سپن گگلی بولر ابتسام میچ وننگ کارکردگی دکھا کر پاکستانی ٹیم میں آنا چاہتے ہیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیے جانے والے ابتسام شیخ دو میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھا کر مبصرین اور تجزیہ کاروں کی گفتگو کا بڑا موضوع بن چکے ہیں اور یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابتسام شیخ بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ بن جائیں گے۔ ابتسام شیخ کے بارے میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ یہ بچہ بڑا باصلاحیت ہے اور کچھ کردکھائے گا۔

خود ابتسام شیخ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ اپنی کارکردگی سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلاؤں کیونکہ میچ وننگ کارکردگی سے ہی میرا کہیں نہ کہیں نام آئے گا۔ ابتسام نے مزید بتایا کہ پہلے میچ میں مجھے وکٹ نہیں ملی لیکن میں پریشان نہیں تھا۔ میرے سامنے ورلڈ کلاس بیٹسمین تھے میں اپنے طور پر جتنی اچھی بولنگ کرسکتا تھا میں نے کوشش کی، مگر انھوں نے اچھے شاٹس کھیلے، لیکن میرا اعتماد متاثر نہیں ہوا۔ اسی وجہ سے میں نے اگلے دو میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ ابتسام نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیس رنز دے کر تین جبکہ کراچی کنگز کے خلاف پچیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ابتسام شیخ کا تعلق پاکستان کے شہر حیدرآباد سے ہے اور وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی طرح حافظ قرآن بھی ہیں۔ گلی محلے کی کرکٹ سے پاکستان سپر لیگ تک پہنچنے کے سفر میں ابتسام کی سخت محنت شامل ہے۔ ابتسام کے پسندیدہ بولر شین وارن ہیں۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.