سوانسی 44 سال بعد ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

40

ویلز : سوانسی فٹبال کلب نے شیفیلڈ کو ہرا کر 44 سال بعد ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویلز میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے اہم میچ میں سوانسی اور شیفیلڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

مخالف ڈی میں قبضے بھی جمائے لیکن پہلے ہاف میں کوئی سکور نہ کر پائے۔ سوانسی کے جورڈن آئیو نے ری بائونڈ پر خوبصورت گول کیا، 80 ویں میں پھر اسی ٹیم کو کامیابی ملی۔ نیتھن ڈائر نے سکور کو ڈبل کر دیا۔ دو صفر کی اس جیت کی بدولت سوانسی کلب نے 1964 کے بعد پہلی بار ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پائی ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اس تاریخی جیت پر تماشائی بے حد پرُجوش تھے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.