افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو بغیر اجازت دورہ پاکستان پر جرمانہ کردیا

15

 

 لاہور: افغان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر محمد شہزاد کو 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ محمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کا سفر کیا تھا اور پشاور میں ایک کلب کے ساتھ میچ میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کو اس دفعہ وارننگ دی گئی ہے اگلی بار وہ اپنے کرکٹ کرئیر سے محروم بھی ہو سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ جارحانہ مزاج اوپنگ بیٹسمین محمد شہزاد کو گزشتہ ماہ آئی سی سی نے دو میچوں کی پابندی بھی لگائی تھی ، انہوں نے ورلڈ کپ کوالیفائینگ میچ میں زمبابوے کے خلاف آؤٹ ہونے پر کریز پرزور سے بلا مارا تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.