دورہ آئرلیٖنڈ و انگلینڈ ، قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

9

لاہور : دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے سولہ رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، نوجوان فخر زمان، سعد علی اور عثمان صلاح الدین شامل ، سپر فِٹ فواد عالم ایک بار پھر منتخب نہ ہو سکے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ برطانیہ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔ سولہ رکنی سکواڈ کے کپتان سرفراز احمد ہی برقرار ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، سمیع اسلم، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، راحت علی، محمد عباس، سعد علی اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے بتیس سالہ فواد عالم ایک بار پھر ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف واحد جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، تین میچوں کی یہ سیریز گیارہ مئی سے شیڈول ہے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.