محمد حفیظ کا بائولنگ ٹیسٹ آج انگلینڈ میں ہوگا

7

لاہور : قومی کرکٹر محمد حفیظ آج انگلینڈ میں تیسرے نئے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے، بائولنگ پر پابندی کی وجہ سے قومی آل رائونڈر ٹیم سے بھی باہر ہیں، حفیظ ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ پروفیسر اپنے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج انگلینڈ میں دیں گے، قومی کرکٹر پرامید ہیں کہ بائولنگ کی ڈگری اصلی قرار پائے گی۔

محمد حفیظ اس ٹیسٹ کے لئے سب سے زیادہ تجربہ کار کرکٹر ہیں اس لئے انہیں تیاری میں زیادہ مشکل نہیں آئی۔ قومی کرکٹر اس سے پہلے نومبر 2014 اور جون 2015 میں یہ ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔ محمد حفیظ گزشتہ برس 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوئے تھے، بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز میں آئے گا۔ قومی کرکٹر پرامید ہیں کہ بلے باز سے آل راؤنڈر بنتے ہی ان کے لیے ٹیم کے دروازے کھل جائیں گے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.