ڈیوین براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قراردیدیا

41

ممبئی : بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوائن براوو   نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران  ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ڈیوین براوو نے 29 سالہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔

34 سالہ اسٹار آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی ڈیرن براوو کو ہمیشہ کہتا ہوں کہ وہ ویرات کوہلی کو کرکٹ کھیلتا لازمی دیکھیں اور میں نے ویرات سے بھی کہا کہ وہ میرے بھائی کی بیٹنگ اور کرکٹ میں مدد کریں ۔ براوونے کہا کہ ایک کرکٹ ہونے کے ناطے میں جب ویرات کوہلی کے مخالف یا اسے کھیلتا ہوں تو مجھے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔جس طرح سے یہ کرکٹ کھیلتے ہیں مجھے یوں دکھائی دیتا ہے کہ یہ کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو ہیں ۔

 اسٹار آل راونڈر نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کو انجوئے کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ لوگوں کو خوشی دوں ،لوگ مجھے دیکھ کر خوش ہوں اور اسی وجہ سے میں گراؤنڈ میں ڈانس کرتا ہوں ۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.