میڈرڈ اوپن کے کوارٹرز میں نڈال کو شکست، نمبر ون پوزیشن سے محروم

6

میڈرڈ اوپن ٹینس کے کوارٹرز فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کو شکست ہو گئی۔ ٹاپ سیڈ عالمی نمبر ون پوزیشن سے بھی محروم ہو گئے۔ راجر فیڈرر ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون ٹینس اسٹار بن گئے۔

میڈر ڈ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مرحلے میں رافیل نڈال ہوم گراؤنڈ پر ناکام ہو گئے۔ آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے سپینش اسٹار کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ ڈومنیک تھیم کی فتح کا اسکور سات پانچ ، چھ تین رہا۔

ناکامی نے رافیل نڈال کو عالمی نمبر ون پوزیشن سے بھی محروم کر دیا۔ سوئٹزر لینڈ کے چھتیس سالہ راجر فیڈرر ایک بار پھر دنیا کے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار بن گئے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.