لیڈز ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی

56

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی 48 رنز پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے اظہر علی 11، حارث سہیل 8 اور اسد شفیق 5 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 363 رنز بناتے ہوئے 189 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 302 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو 319 کے مجموعی اسکورپر کیورین 20 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 344 کے مجموعی اسکور پر اسٹورٹ براڈ بھی 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 363 کے مجموعی اسکور پر جیمز اینڈرسن 5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور علی حسن علی نے 2، 2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے تھے جبکہ حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 اور حسن علی 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیم کیورن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.