فٹبال وارم اپ میچ ، بیلجیئم نے مصر کو ہرا دیا

17

برسلز : فٹبال ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، برسلز میں ہونے والے مقابلے میں بیلجیئم کی ٹیم نے مصر کو تین صفر سے ہرا دیا۔

برسلز میں فٹبال ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بیلجیئم اور مصر کے درمیان مقابلہ ہوا۔ بیلجیئم نے ہوم گراؤنڈ پر زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلا گول 27 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کی۔

میچ کے 38 ویں منٹ میں ٹیم بیلجیئم نے دوسرا گول داغ دیا، کھیل ختم ہونے سے قبل میزبان ٹیم نے تیسری بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، حریف ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ کر سکی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.