پاکستان ڈس ایبلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

13

لاہور : قومی ٹیم نے ڈِس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیت لی، فیصلہ کن معرکے میں میزبان انگلینڈ کو پینتالیس رنز سے شکست دی۔ انگلینڈ میں ہونے والی پاکستان بنگلا دیش اور میزبان انگلش ڈِس ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوئی۔

بنگلہ دیش کو شکست دینے والی قومی ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو پینتالیس رنز سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ پر ایک سو نواسی رنز سکور کیے۔

جواب میں میزبان ٹیم پاکستان کی خطرناک بائولنگ کا سامنا نہ کر سکی، اٹھارہ اعشاریہ دو اوور میں ایک سو چوالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.