شاہد آفریدی پانچ بہترین سپنرز میں تیسرے نمبر پر

13

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ ایونٹس میں ٹاپ فائیو بہترین لیگ سپنرز کی پرفارمنس تفصیل جاری کر دی، لیجنڈ شین وارن سرفہرست ہیں جبکہ شاہد آفریدی تیسرے اور مشتاق احمد پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

آئی سی سی ورلڈکپ ایونٹس میں تہلکہ خیز کارکردگی دکھانے والے لیگ سپنرز میں لیجنڈ شین وارن نمبر ون ہیں، آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ماسٹر سپنر نے سترہ میچز میں بتیس شکار کیے، بھارت کے انیل کمبلے کا دوسرا نمبر ہے، انہوں نے چار ورلڈکپ کے اٹھارہ میچز میں اکتیس وکٹیں اڑائیں۔

شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے پانچ ایونٹس میں بوم بوم پرفارمنس دیتے ہوئے ستائیس میچ کھیل کر تیس مہرے کھسکائے، پاکستانی نژاد جنوبی افریقن عمران طاہر نے بھی حریفوں کو خوب تگنی کا ناچ نچایا، انتیس بلے بازوں کو پویلین بھجوایا۔ ماضی کے سٹار سپنر مشتاق احمد نے چھبیس وکٹیں حاصل کیں، وہ انیس سو بانوے کے یادگار ایونٹ سمیت انیس سو چھیانوے ورلڈکپ کے پندرہ میچ کھیلے۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.