یوسین بولٹ نے خلاء میں بھی حریفوں کو مات دے دی

19

دنیا کے تیز ترین انسان ہونے کا لقب رکھنے والے سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو جیت کے لیے کشش ثقل کی بھی ضرورت نہیں اور انہوں نے خلاء میں بھی اپنے حریفوں کو مات دے ڈالی۔

یوسین بولٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک خلائی جہاز میں ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ریس میں فتح یوسین بولٹ کو ہی حاصل ہوئی۔

یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ خلاء میں ریس لگانا ان کے لیے ایک انوکھا تجربہ تھا، جس سے وہ خوب محظوظ ہوئے۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Usain St. Leo Bolt

@usainbolt

Zero Gravity is a out of this world experience 🚀🚀🍾🍾 @GHMUMM

واضح رہے کہ یوسین بولٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 58 سیکنڈز میں طے کرکے دنیا کے تیز ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے اس ایتھلیٹ نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس اور 2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

ریو اولمپکس 2016ء یوسین بولٹ کے کیریئر کا آخری ایونٹ تھا، جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مزید خبریں

اپنی رائے دیجئے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.